ابنا: بحريني حکومت کے کارندوں نے سعودي فوجيوں کے ساتھ دارالحکومت منامہ ميں پرامن مظاہرين پر حملہ کرديا جو حکومت کي ظالمانہ پاليسيوں کے خلاف احتجاج کررہے تھے –
خبروں ميں کہا گيا ہے کہ مظاہرين حکومت کے ذريعے عام شہريوں کي مسلسل گرفتاريوں کے خلاف احتجاج کررہے تھے –
مظاہرين نےشہريوں کي بلاوجہ گرفتاريوں کي مذمت کرتے ہوئے بحريني ڈاکٹروں کو دي گئي سزاؤں کو ختم کرنے کا بھي مطالبہ کيا –
اس سے پہلے انساني حقوق کي عالمي تنظيم نے بھي اپنے ايک بيان ميں بحرين کے بادشاہ سے کہا تھا کہ وہ ان ڈاکٹروں کي سزاؤں کو منسوخ کرديں جنھيں قيد کي سزاسنا کر جيلوں ميں بند کرديا گيا ہے –
اس درميان جہاں بحريني حکومت کے ذريعے پرامن مظاہرين اور عام شہريوں پر تشدد ميں اضافہ ہوتا جارہا ہے وہيں بحريني بادشاہ نے پارليمنٹ کے افتتاحي اجلاس ميں دعوي کيا کہ وہ مخالفين کے ساتھ بات چيت کے لئے تيار ہيں –
بحرين کے بادشاہ نے ساتھ ہي پارليمنٹ سے کہا کہ وہ ايسا قانون تيار کرے جس ميں تشدد کو جرم سمجھا جائے –
واضح رہے کہ بحرين ميں انقلابي گروہوں کا کہنا ہے کہ عوام پر حکومت کے مسلسل ظالمانہ اقدامات کے باعث يہ حکومت اپنا جواز کھوچکي ہے اور اس کے ساتھ مذاکرات نہيں ہوسکتے-
.....
/169